حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی طرف سے بڑھائی گئی فیسیں واپس لی جائیں، بصورت دیگر بورڈ آفس پر 30 نومبر کو احتجاجی دھرنا دیا جائے، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن

جمعہ 26 نومبر 2021 20:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2021ء) پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنماء سعید محبت علی قریشی، انیسہ صدیقی، زبیر خان ودیگر نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی طرف سے بڑھائی گئی فیسوں کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے بصورت دیگر بورڈ آفس پر 30 نومبر کو احتجاجی دھرنا دیا جائے۔

(جاری ہے)

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تعلیمی بورڈ کی مستقل پالیسی بنائی جائے اور دیانتدار عملہ مقرر کیاجائے تاکہ بورد کی مالی تعلیمی حالت اور کارکردگی بہتر ہوسکے، انہوںنے کہاکہ بورڈ انتظامیہ نے داخلہ اور امتحانی فیس سمیت سرٹیفکیٹس فیسوں میں اچانک 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس سے غریب طلباء اوران کے والدین سخت پریشان ہیں، انہوںنے کہاکہ یہ فیصلہ دیگر تعلیمی بورڈ نے بھی کیا تھا لیکن عوامی احتجاج کے بعد واپس لے لیا گیا، حیدرآباد تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ نے اپنا فیصلہ تاحال واپس نہیں لیا ہے،انہوںنے سندھ حکومت اور عدالت عالیہ سے پرزور اپیل کی کہ فوری نوٹس لے کر بورڈ کے معاملات درست کرکے بڑھائی گئی فیسوں کا فیصلہ واپس کرائے۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں