سالانہ ہفتہ وار انٹر کلاسز اسپورٹس گالا کے سلسلے میں دوسرے روز طلبہ کے درمیان ٹیبل ٹینس کے مقابلے

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:19

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) گورنمنٹ سندھ کالج آف کامرس اینڈ پوسٹ گریجویٹ سینٹر حیدرآباد میں سالانہ ہفتہ وار انٹر کلاسز اسپورٹس گالا کے سلسلے میں دوسرے روز طلبہ کے درمیان ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے، عمیر خان،ایم یوسف علی ،ایم عاصم،ہارون علی،فائز،امان افتخار نے حصہ لیا،دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد عمیر خان نے پہلی ،محمد یوسف علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، مقابلوں سے قبل پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر پرویز اقبال نے طلبہ میں ٹیبل ٹینس کی کٹس تقسیم کیں، مقابلوں میں طلبہ کی اچھی کارکردگی کی تعریف کی اور اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین شیخ محمد سلیم ،عمران شیخ،راحیلہ شخ،محمد یاسین شیخ اور شہزاد عالم رائو کا اسپورٹس گالا منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پروفیسر تنویر احمد صدیقی،پروفیسر رشید احمد بھٹی،پروفیسر عبد الصمد سہتو،پروفیسر ارشد پٹھان اور پروفیسر محمد فہیم مہر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں