
لمس جامشورو کی طرف سے سہون میں فری میڈیکل کیمپ منعقد کیا گیا،40کے قریب کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں اور لمس کے عملے نے کیمپ میں حصہ لیا
اتوار 23 جنوری 2022 00:20
(جاری ہے)
کیمپ میں 40 کے قریب کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں اور لمس کے عملے نے، مختلف شعبوں سے کیمپ میں حصہ لیا، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن کی ہدایت پر منعقدہ اس کیمپ میں پروفیسر مظفر علی شیخ،پروفیسر خالدہ ناز میمن،پروفیسر منظور علی لاکھیر،پروفیسر مشتاق علی میمن، ڈاکٹر کاشف شیخ،ڈاکٹر مشتاق شاہ،ڈاکٹر حافظ بشیر،ڈاکٹر کنول عباس بھٹی،ڈاکٹرشازیہ راجپر،ڈاکٹر گلزار عثمان اور فزیشنز، پیڈیاٹریشنز، کارڈیالوجسٹ، نیورو فزیشن، ENT ماہرین، اینڈو کرائنولوجسٹ، جلد کے ماہرین، کمیونٹی ڈینٹسٹری اور پبلک ہیلتھ پروفیشنلز شامل تھے جہاں مریضوں کا مفت چیک اپ مختلف قسم کے مفت ٹیسٹ اور فری ادویہ دی گئیں، اس موقع پر صحت کے متعلق آگاہی سیشنز بھی دئیے گئے جس میں بیماریوں سے بچا، حفاظتی ٹیکہ جات، ماں اور بچے کی صحت، صفائی ستھرائی، اور کورونا وائرس اور ویکسین کے متعلق عوام الناس کو طبی ہدایات دی گئیں، بعد ازاں پینے کے پانی کی ٹیسٹنگ بھی لمس واٹر لیبارٹری کی طرف سے کی گئی، کیمپ سے متعلق لمس ایف ایم ریڈیو پر پروگرام بھی نشر کئے گئے، عوام کی ایک بڑی تعداد نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاشبہ یہ ایک نیک امر اور صدقہ جاریہ کا کام ہے اور اس سے غریب عوام کی خدمت کر کے اللہ تعالی کی قربت نصیب ہوتی ہے شام گئے تک کیمپ میں سینکڑوں کی تعداد سے مریضوں نے استعفادہ حاصل کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ لمس آئندہ بھی علاقے کی محرومیوں کا سدباب کرنے کے ساتھ ساتھ غریب عوام کی خدمات پر مبنی پروگرام منعقد کرے گی جس سے غریب عوام خوشحالی کی طرف گامزن ہوں گے، اس میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد ضلعی انتظامیہ جامشورو، عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ سیہون، پی پی ایچ آئی اور ڈی ایچ او جامشورو کے اشتراک سے کیا اور لمس نے مختلف امراض کے ماہرین اور کنسلٹنسی خدمات فراہم کیں۔
متعلقہ عنوان :
حیدرآباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
حیدرآباد سے متعلقہ
حیدرآباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
انقلاب گھر سے شروع ہوتا ہے،اپنے بیٹوں کو کہو مارچ کو فرنٹ پر لیڈ کریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس‘سابقہ حکومت کی جانب سے سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق قانون کی منسوخی
-
رئیل می نے پاکستان میں اپنا نیا C35اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ
-
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے اسلام آباد‘صوبہ پنجاب اور سندھ میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144نافذ
-
پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا کل تعلیمی ادارے بند کرنےکا اعلان
-
جہلم میں کارکنان تیار رہیں،میں کل خود ریلی کی قیادت کروں گا:فواد چوہدری
-
سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کا تسلسل ملک میں پائیدار اقتصادی ترقی اور سماجی خوشحالی کے لئے اہم ہے،
-
ضلع بٹگرام میں بھی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا
-
لانگ مارچ کے نام پر ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ ، کسی کو وفاقی دارالحکومت کا محاصرہ کرنے اور حکومت کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء ..
-
لانگ مارچ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،حناپرویز بٹ
-
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کی قومی ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں انڈونیشیا کیخلاف کامیابی پر مبارکباد
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.