حیدرآباد، سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان عاطف کی جانب بورڈ کے سابقہ چیئرمینوں کی یاد میںپروگرامز کروانے اور شاندار کتابی میلہ لگانے کا اعلان

جمعرات 27 جنوری 2022 22:42

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزمان عاطف کی جانب سی بورڈ کے سابقہ چیئرمینوں کی یاد میں 13، 14 اور 15 فروری 2022 کو 3 پروگرامز کروانے اور شاندار کتابی میلہ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ۔ اس سلسلے میں سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعید الزماں عاطف نے بورڈ کی پروگرام آرگنائزنگ کمیٹی سے میٹنگ کی۔

میٹنگ میں کمیٹی کی چیئرپرسن گلبدن جاوید مرزا، ممبران سلیم اختر پیرزادو، جام سپڑ رونجھو، میرزا دبیر حسین بیگ، حافظ احمد الدین اور جاوید علی شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری سندھی ادبی بورڈ سید سکندر علی شاہ، ایڈمنسٹریٹو افسر گل حسن درس اور اکاؤنٹ افسر محمد رحیم نوحانی بھی موجود تھے۔ پروگرامز آرگنائزنگ کمیٹی سے میٹنگ کے دوران مخدوم سعید الزماں عاطف نے ہدایات دیتے ہوئے سندھی ادبی بورڈ کے سابقہ چیئرمینوں سید میران محمد شاہ، مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ، محمد ابراہیم جویو، عبدالجبار جونیجو، حسین شاہ راشدی، محمد ایوب کھوڑو ، عرفان اللہ مروت، ارباب غلام رحیم، حمیدہ کھوڑو، پیر مظہرالحق، مخدوم جمیل الزماں اور دیگر کی جانب سے بورڈ کیلئے کی گئی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کرنے کیلئے 13، 14 اور 15 فروری 2022 تین روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں سندھ کے نامور عالم، ادیب، شاعر اور محقق شرکت کریں گے، جبکہ تین روزہ تقریبات کے دوران سندھی ادبی بورڈ کے احاطے میں شاندار کتابی میلہ بھی لگایا جائیگا، جس میں صوبے بھر کے مختلف پبلشرز کے رعایتی نرخ پر کتاب دستیاب ہوں گے۔

(جاری ہے)

مخدوم سعید الزماں عاطف نے پروگرامز آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سے کہا کہ سندھی ادبی بورڈ نے ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد کیا ہے، اگرچہ بورڈ کے مالی حالات اس وقت اطمینان بخش نہیں ہیں، بورڈ کی سالانہ گرانٹ بڑھانے کے سلسلے میں سندھ حکومت سے خط و کتابت جاری ہے، مگر اس کے باوجود بھی ادارے کے اشاعتی کاموں کے ساتھ ساتھ غیر اشاعتی سرگرمیوں کو بھی جاری رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پروگرامز کے دوران کورونا وائرس کے پیش نظر ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں