انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے رہنمائوں کو 2018ء دھرنا کیس سے با عزت بری کر دیا

جمعرات 27 جنوری 2022 23:47

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 حیدرآباد نے تحریک لبیک کے مرکزی قائد سید خرم ریاض شاہ، ضلع حیدرآباد کے سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث صوفی رضا محمد عباسی اور محمد اویس کو 2018ء دھرنا کیس سے با عزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

ان قائدین پر 2018 میں آسیہ مسیح کی رہائی پر احتجاجی دھرنا دینے پر مکی شاہ تھانے میں ایف آئی آر نمبر 63/2018 زیر دفعہ 120بی۔124اے۔153اے۔147۔149۔341۔109 اور 6/7 اے ٹی اے مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمان کی پیروی اسلم سروری ایڈوکیٹ نے کی۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں