انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے،عبدالجبار خان

بدھ 18 مئی 2022 23:48

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ فوری طورپر انتخابی اصلاحات کی جائیں اور انتخابات کرائے جائیں کیونکہ انتخابی اصلاحات کے بغیر انتخابات بے معنی ہوں گے اور ان کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت نے ساڑھے تین سال میں جس طرح کی تباہی مچائی ہے اس کو تمام جماعتیں مل کر ہی بہتر کرسکتی ہیں موجودہ حکومت سے عوام کو بڑی توقعات وابستہ ہیں، یہ حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی کیونکہ اس میں موجود جماعتوں کے قائدین پاکستان کو مستحکم اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اب پاکستان چلانا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں ہے جس طرح کی طرز سیاست پی ٹی آئی نے عوام میں متعارف کرائی ہے اس کے بعد سب کو مل کر اصلاحات کرنا ہوں گی اور اس کیلئے وقت درکار ہے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی صوبے میں مضبوط سے مضبوط جماعت بن کر ابھری ہے آنے والا وقت سندھ سمیت ملک بھر میں پیپلزپارٹی کا ہے،اگر پی ٹی آئی کی حکومت چند ماہ اور رہ جاتی تو ملک دیوالیہ ہوچکا ہوتا۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں