پاکستان میں آم کی سالانہ پیداوار 20لاکھ میٹرک ٹن ہے ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

اتوار 22 مئی 2022 14:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2022ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہاہے کہ پاکستان میںآم کی سالانہ پیداوار 20لاکھ میٹرک ٹن ہے جبکہ پاکستان آم کے زیرکاشت رقبے کے لحاظ سے دنیا میں 7 ویں نمبر پر ہے ۔ محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان میں آم کی کاشت ایک لاکھ 72 ہزار 308 ایکڑ رقبہ پرکی جاتی ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں آم کا زیرکاشت رقبہ ایک لاکھ 11ہزار 432 ایکڑ ہے ۔

پاکستان میں آم کی 20لاکھ میٹرک ٹن کی سالانہ پیداوار میں سے صرف صوبہ پنجاب میں قریباً13لاکھ میٹرک ٹن سے زائد پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق امسال موسم گرما میں درجہ حرارت میں اضافہ سے اور بارشیں نہ ہونے کے باعث ہوا میں نمی کا دباو¿ انتہائی کم جارہا ہے جس کے باعث آم کا پھل متاثر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

آم کی اچھی فلاورنگ کے لئے مارچ میں درجہ حرارت پہلے پندرہ دنوں میں 13 تا30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا ضروری ہوتا ہے مگر امسال اُن دنوں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہوگیا۔

ایک اندازے کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں اور درجہ حرارت بڑھنے کے باعث پیداوار میں آم کی پیداوار کمی کا امکان ہے۔اس لئے آم کے باغبان باغات میں نمی زیادہ کرنے کے لئے روٹاویٹر/ ہل وغیرہ بالکل نہ چلائیں اور وقفہ آبپاشی کم یعنی 10 یا12 دن رکھیں۔آم کے چھوٹے پودوں کو ہفتہ وار آبپاشی کا شیڈول رکھیں۔خشک سالی کی وجہ سے آم کے باغات میں تھرپس اور مائٹس کے حملہ کا امکان زیادہ ہو جاتا ہے ۔تھرپس یا مائٹس کے حملہ کی صورت میں باغبان مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سپرے کریں۔اس کے علاوہ باغبان موسم گرما میں گھاس اور پودوں کی کٹائی سے گریز کریں۔پودوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے حل پذیر پوٹاش کا1 تا2 فیصد سپرے کریں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں