پاکستان نے تِل کی کاشت میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے،ترجمان وزارت غذائی تحفظ و تحقیق

منگل 23 جنوری 2024 17:32

پاکستان نے تِل کی کاشت میں غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے،ترجمان وزارت غذائی تحفظ و تحقیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2024ء) ترجمان وفاقی وزارت برائے غذائی تحفظ وتحقیق نے کہاہے کہ وزارت برائے غذائی تحفظ وتحقیق نے زرعی شعبے میں نیشنل آئل سیڈ انہانسمنٹ پروگرام کے تحت تِل کی کاشت میں غیرمعمول کامیابی حاصل کی ہے،صوبائی حکومتوں کے ساتھ ان مشترکہ کاوشوں کی بدولت برآمدی صلاحیت کی راہ ہموارہوگی،تِل پاکستان کے زرعی پورٹ فولیومیں ایک اہم کیش کراپ کے طورپرابھراہے۔

جاری اعلامیں کہاگیاکہ حالیہ برسوں میں تِل کی پیداوارمیں ایک فقیدالمثال تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے،2020میں تِل کی برآمدات میں 89.320ملین ڈالرسے اضافہ ہوتاہوا2023میں 407ملین ڈالرتک پہنچ گیا،اس عدیم النظیرترقی نے پاکستان کوتِل برآمدکرنے والے بڑے ممالک کی فہرست میں پانچویں نمبرپرپہنچایاجس میں 80فیصدسے زیادہ برآمدات چین کی طرف سے کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبہ(این۔او۔ای۔پی)کے ذریعے وفاقی وزارت برائے غذائی تحفظ وتحقیق کی طرف سے تِل کے اس کامیابی میں کلیدی کرداررہاہے،تِل کی کاشت جوکبھی صوبوں کی چنداضلاع تک محدودتھیں 1948سے لیکر2019کے درمیان 18000سے بڑھ کرایک لاکھ 35ہزار600ہیکٹر تک پھیل گئی اوراسی مدت کے دوران پیداوارمیں 6000سے 69ہزار 600 ٹن تک اضافہ ہوا،نیشنل آئل سیڈانہانسمنٹ کے تحت گزشتہ چارسالوں میں 2019-24کے دوران تِل کارقبہ ایک لاکھ39ہزار400سے بڑھ کرتین لاکھ99ہزار493ہیکٹرتک پہنچ گیاہے یعنی 187فیصداضافہ ہوگیاہے۔

ترجمان نے کہاکہ صوبہ پنجاب تِل کی پیداوارمیں سرفہرست ہے جوتِل کی پیداوارمیں 95فیصدحصہ ڈالتاہے،سندھ2.1 جبکہ بلوچستان2.2فیصدحصہ ڈالتاہے،این۔او۔ای۔پی کے مدت کے دوارن تِل کے پیداوار442سے بڑھ کر750کلوگرام فی ہیکٹرتک کااضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں