رئیل اسٹیٹ شعبے پر عائد ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ یہ شعبہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے، اسلام آبادچیمبر کا حکومت سے مطالبہ
پیر 23 جولائی 2018 20:14
(جاری ہے)
وفد سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحید نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبہ معیشت کی ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا ہے لہذا حکومت اس شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے تاکہ یہ شعبہ مشکلات سے نکل کر ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کی ترقی، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، غربت کو کم کرنے اور معیشت کے بہتر فروغ میں ریئل اسٹیٹ کا شعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن بجٹ 2018-19میں پراپرٹی شعبے کو کوئی خاص ریلیف نہیں دیا گیا جس سے یہ شعبہ مشکلات کا شکار ہے۔ شیخ عامر وحید نے کہا کہ پاکستان میں سیمنٹ، سٹیل اور بلڈنگ میٹریل سمیت تقریبا 250صنعتوں کا کاروبار رئیل اسٹیٹ شعبے سے وابستہ ہے لیکن بھاری ٹیکسوں اور قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار نے اس شعبے سے منسلک تمام صنعتوں کا کاروبار متاثرکیا ہے جس وجہ سے بہت سے لوگوں نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنا چھوڑ دی ہے جو معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ شعبے سے ہزاروں افراد کا روزگار وابستہ ہے اور اگر اس شعبے کی مشکلات کم کرنے کی طرف فوری توجہ نہ دی گئی تو ملک میں بے روزگاری کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس شعبے پر عائد بھاری ٹیکسوں پر نظرثانی کرے اور اس شعبے کے مسائل کو ترجیح بنیادوںپر حل کرنے کی کوشش کرے تا کہ یہ شعبہ بہتر ترقی کر سکے اور معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا فعال کردار ادا کر سکے۔انہوں نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ چیمبر رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل حل کرانے میں ایسوسی ایشن کے ساتھ ہر ممکن کوشش کرے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر سردار طاہر نے کہا کہ حکومت نے بجٹ 2018-19میں نان فائلرز کیلئے پچاس لاکھ سے زائد پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے اس شعبے کی کاروباری سرگرمیوں کو بہت نقصان پہنچا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ نان فائلرز کیلئے ٹیکس میں کچھ اضافہ کر کے ان پر موجودہ پابندی ختم کی جائے۔ انہوں نے ایف بی آر سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ شعبے کیلئے ٹیکسوں پر نظرثانی کرے تا کہ یہ شعبہ سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ پراپرٹی شعبے کو اس وقت سی ڈی اے سے بہت سی شکایات ہیں کیونکہ سی ڈی اے مسائل کو حل کرنے میں تعاون نہیں کر رہی لہذا سی ڈی اے کو چاہیے کہ وہ ریئل اسٹیٹ سمیت تاجر برادری کو درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کی کوشش کرے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل چوہدری زاہد رفیق، گروپ لیڈر عابد خان، فائونڈر گروپ کے چیئرمین زبیر احمد ملک، چیمبر کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی، خالد چوہدری، مسرت اعجاز خان، وحید اختر، چوہدری ندیم الدین، دلدار عباسی، رانا ارشداور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت ، ایف بی آر، سی ڈی اے اور ہائوسنگ فائونڈیشن سے رئیل اسٹیٹ شعبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔۔اعجاز خاناسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت