رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 12:32

رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں کمی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں، وینز اور جیپوں کی پیداوار اور فروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کمی سامنے آئی ہے۔ آل پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے اگست تک ملک میں 2147 یونٹس جیپوں کی پیداوار جبکہ 1899 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں کم ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 2769یونٹس جیپوں کی پیداوار اور 2863 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح اس عرصہ میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں بھی گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں مجموعی طورپر 6873 یونٹس پک گاڑیوں کی پیداوار اور 5231یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں 7178 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوار اور 6966 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی، ان میں سوزوکی راوی اور ٹویوٹا ہائی لیکس گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں