چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور اور معاشی رابطوں کے فروغ سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 11:12

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف سے ترک سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے پاکستان میں ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے یہاں ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ہونے والی ملاقا ت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور معاشی رابطوں کے فروغ سمیت سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہارون شریف نے انہیں قومی معیشت کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع سے آگاہ کیا۔ ترکی کے سفیر نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے معاشی رابطوں میں استحکام اور وسعت کا خواہشمند ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں