رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک کے تین کار ساز اداروں کی پیداوار میں ایک لاکھ 3 ہزار 494 یونٹس کا اضافہ

منگل 22 جنوری 2019 11:24

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملک کے تین کار ساز اداروں کی پیداوار میں ایک لاکھ 3 ہزار 494 یونٹس کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء کی پہلی ششماہی میں جولائی تا دسمبر کے دوران ملک میں گاڑیاں تیار کرنے والے تین اداروں کی پیداوار ایک لاکھ 3ہزار 494 یونٹس تک بڑھی ہے جبکہ اس دوران ایک لاکھ 4 ہزار 38 گاڑیاں فروخت کی گئیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملک میں تیار کی جانے والی کاروں اور جیپوں کی پیداوار ایک لاکھ 7ہزار 787 یونٹس جبکہ فروخت ایک لاکھ تین ہزار 432 یونٹس رہی تھی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر 2018ء کے دوران ملک میں مختلف انجن کی استعداد کی حامل گاڑیاں (کاریں اور جیپیں) تیار کرنے والے تین اداروں کی پیداوار میں 5ہزار 707 یونٹس جبکہ فروخت میں صرف 606 یونٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں