بحیثیت چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کوئی تنخواہ نہیں لی، ایس ایم منیر

جمعرات 5 دسمبر 2019 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2019ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کے سرپرست اعلی اور سابق چیف ایگزیکٹو ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بحیثیت چیف ایگزیکٹو ٹڈاپ کوئی تنخواہ نہیں لی اور نہ ہی ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے وسائل استعمال کئے۔ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے منصب پر رہتے ہوئے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہیِ میرے ہوتے ہوئے ٹڈاپ میں ایک پیسے کی بھی بدعنوانی نہیں ہوئی بلکہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی2 ارب روپے بھی بچائے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کی90 فیصد اکثریت ہم پر اعتماد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا گروپ مقابلے کیلئے ہردم تیار ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایم منیر نے ایف پی سی سی آئی الیکشن کے حوالے سے کہا کہ غلام علی اور انجم نثار مسلسل 5 سال ہارے ہیں اور چھٹی بار بھی بھاری اکثریت سے شکست ان کا مقدرہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل شکست کے بعد بھی بزنس مین پینل کے لوگ ایک اور شکست کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔

یوبی جی کے سرپرست اعلی نے کہا کہ آج ملک بھر میں یو بی جی کاروباری برادری کی خدمت میں پیش پیش ہے، چیئرمین افتخار علی ملک، زبیرطفیل، میاں محمدادریس، سینیٹر الیاس بلور سمیت یو بی جی کا ہر فرد بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو بی جی نے بزنس کمیونٹی کے بکھرے ہوئے اعتماد کو بحال کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں