چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران12 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

بدھ 19 فروری 2020 15:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی ایس بی) کے اعدا وشمار کے مطابق جولائی تا جنوری 2019-20ء چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات 16.015 ملین ڈالر کے اضافہ سے 150.551 ملین ٹن تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 134.536 ملین ٹن رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی برآمدات میں 12 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں