سڑکوں کی تعمیراتی مشینری کی درآمد میں مئی کے دوران 11.73 فیصد کمی ہوئی ، ادارہ برائے شماریات

جمعرات 2 جولائی 2020 10:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2020ء) مئی 2020ء کے دوران سڑکوں کی تعمیراتی مشینری کی درآمد میں 11.73 فیصد کمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ء کے دوران درآمدات کا حجم 17.1 ارب روپے کم ہو گیا جبکہ اپریل 2020ء کے دوران سڑکیں تعمیرکرنے والی مشینری کی درآمدات کا حجم 19.3 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اپریل 2020ء کے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران سڑکوں کی تعمیر کے لئے استعمال ہونے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 2.2 ارب روپے یعنی 11.73 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں