کارانداز کے مالیاتی شمولیت کے چیلنج 2020 کا اجراء
پیر 19 اکتوبر 2020 19:39
(جاری ہے)
کامیاب درخواست دہندگان کو ان کے امید افزا آئیڈیاز کو پائلٹ ٹیسٹ اور سکیل کرنے کے لیے 15 ملین روپے تک کارانداز سے مدد فراہم کی جائے گی اور ان کے آئیڈیاز کو بہتر بنانے کے لیے راہنمائی بھی دی جائے گی ۔
کسی بھی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے باضابطہ چینلز کے ذریعے خواتین کو معاشی و معاشرتی طور پر بااختیار بنانا اور ان کی مالیاتی شمولیت بہت ضروری ہے ۔ اس چیلنج کے تحت کارانداز صنف دوست اور خواتین مرکوز مالیاتی مصنوعات و خدمات کے آئیڈیازکے فروغ کے لیے مدد فراہم کررہا ہے ۔یہ آئیڈیاز مالیاتی خدمات فراہم کرنے والوں بشمول ڈیجیٹل فنانشل سروس سیکٹر ،مالیاتی اداروں، مائیکرو فنانس اداروں، مائیکرو فنانس بینکس، تحقیقی اور مشاورتی فرموں اور متعلقہ مارکیٹ کے دیگر پلئیرز کی جانب سے ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر پاکستان میں خواتین متعددعوامل جیسے محدود نقل و حرکت، مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی، فون اور ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے مردو خواتین کے لیے بنائے گئے موجودہ مالیاتی معاونت اور خدمات کی فراہمی کی بنیاد ی فہم اور رسائی سے محروم ہیں ۔ سی ای او کارانداز جناب علی سرفراز نے کہا کہ جیسے جیسے عالمی معیشتیں وبائی مرض کے سائے سے ابھررہی ہیں میرے خیال میں یہ وقت اہم ہے کہ صنف اور مالیاتی معاملات پر توجہ دی جائے ۔ اس امر کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ ایسی معیشتیں جہاں خواتین کو مضبوط مالیاتی شمولیت حاصل ہو وہ معاشی طور پر بااختیار ہوں اور غیر متوقع چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھی تیار ہوں ، وہاں گھرانے، کاروبار، فارمز، برادری اور پوری معیشت نمایاں طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ خواتین کو اپنے مالیاتی معاملات ، اپنے اور اپنے گھر والوںکی آمدنی، بچت، سرمایہ کاری اور خرچ کرنے کے متعلق فیصلہ کرنے کی بھرپور آزادی ہونی چاہئیے ۔ ورلڈ بینک کے 2017میں جمع کردہ آخری فنڈیکس اعدادو شمار کے مطابق ، پاکستان میں خواتین کی مالیاتی شمولیت خطرناک حد تک کم ہے جو کہ صرف7فیصد ہے ۔باوجود اس کے کہ پچھلے چند سالوں میں موجودہ صورتحال میں بہتری آئی ہے ہمیں اب بھی ایک لمبا سفر طے کرنا ہے۔ہمیں امید ہے کہ کارانداز کے اس چیلنج اورہماری دیگر کوششوں سے خواتین کی مالیاتی شمولیت کے اعدادو شمار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔کارانداز کے چیف ڈیجیٹل آفیسرجناب ریحان اختر نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اگر ہم کسی بھی مسئلہ کی طرف بھر پور توجہ دیں تو ہم اس کا پائیدار حل نکال سکتے ہیں، کارانداز ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت میں صنفی استحصال کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پُر عزم ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ہم نے گزشتہ سال ایسی ہی کمپنیوں کو گرانٹ دی جنکا بنیادی مقصد خواتین کی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا تھا ۔مارکیٹ سے ملنے والی کامیابی او رردعمل کی بنیاد پر ہمیں کاراندازکے مالیاتی شمولیت برائے خواتین چیلنج کے دوسرے دور کے اجراء پر بے حد خوشی ہے ۔ ہمیں توقع ہے مالیاتی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرنے کیلیے ہمیں موثر آئیڈیاز ملیں گے۔پچھلے سال اسی چیلنج کے تحت کارانداز نے 2 فِن ٹیکس Ltd. Oraan Tech Pvt .، Techlets Pvt Ltdکو گرانٹس فراہم کی تھیں۔ایک اور کیٹیگری کے تحت NRSP مائیکرو فنانس بینک کوبھی خواتین کی مالیاتی شمولیت کو بڑھانے کے لیے گرانٹ دی گئی تھی۔ کارانداز کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے سی ای او Ltd. Oraan Tech Pvt محترمہ حلیمہ اقبال نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ کاراندا زکی حمایت سے ہم ملک میں مالیاتی رسائی کو بڑھانے کے اپنے مشن کو شروع کرنے میں کامیاب رہے ہیں، خاص طور پر خواتین کیلیے مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے پر بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔ کارانداز کی مدد نے خواتین میں بچت اور مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کو تیز اور وسیع کرنے میں مدد کی ہے اور ہم ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے میدان میں تمام جدت پسندوں کو اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ترغیب دینا چاہیں گے ۔ کاراندا ز پاکستان 08 نومبر2020 تک دلچسپی رکھنے والے اداروں سے خواتین کی مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے آئیڈیاز پر مبنی درخواستیں وصول کررہا ہے۔اس چیلنج کے بارے میں مزید معلوماتhttps://fiwc.karandaaz.com.pk/سے حاصل کی جا سکتی ہیں، کارانداز بینک کی سہولیات سے محروم آبادیوں کی مالیاتی شمولیت میں اضافے ،شواہد پر مبنی تحقیق کی ترویج اور مالیاتی شعبہ میں جدت کی حوصلہ افزائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا کرچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی مدد کر رہا ہے ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت