ایف بی آر،کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کیلئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی میں دوممبران کا اضافہ

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:10

ایف بی آر،کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کیلئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی میں دوممبران کا اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کیپٹل مارکیٹ اصلاحات کیلئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی میں دوممبران کا اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کردہ مشاورتی کمیٹی میں مزید دوناموں کااضافہ کردیا گیاہے۔ کمیٹی میں فرسٹ ایکویٹی مضاربہ کے چیف ایگزیکٹوآفیسرعادل غفار اوراین سی سی پی ایل کے سی ای اومحمد لقمان بھی بطورممبر تعینات کردئیے گئے ہیں۔مشاورتی پاکستان کے کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات کیلئے سٹیٹ ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تجاویز اورسفارشات مرتب کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں