ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کو ادارے میں صنفی تنوع کا ڈیٹا سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی دی

بدھ 17 اپریل 2024 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے لسٹڈ کمپنیوں کو اپنی سالانہ رپورٹس میں ادارے کے صنفی تنوع اور ان کی تنخواہ کے فرق کی تفصیلات کمپنی کی سالانہ رپورٹ میں شائر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ہدایت وزیر اعظم کے خواتین کو بااختیار بنانے کے پیکیج 2024 کے تحت جاری کی گئی ہدایات کے مطابق ہے، جس کا مقصد کارپوریٹ سیکٹر میں صنفی تنوع کو فروغ دینا ہے اس حوالے سے ایس ای سی پی نے سرکلر جاری کر دیا ہے۔

ہدایت کی تعمیل کو آسان بنانے کے لیے،کمیشن نے اپنے اعاداو شمار اور ، صنفی تنخواہ کے فرق کی تفصیل کی فراہمی کے لئے ایک ٹیمپلیٹ یا فارمولہ بھی سرکلر میں شامل کیا ہے۔ لسٹڈ کمپنیوں میں صنفی فرق کی رپورٹکی تعمیل 30 جون 2024 کو یا اس کے بعد ختم ہونے والے مالی سال کے لیے لاگو ہے۔ایس ای سی پی کارپوریٹ سیکٹر میں صنفی مساوات اور تنوع کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سرکلر کا اجراء کام کی جگہ پر مزید جامع اور مساوی ماحول کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں