معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کا یوم مئی کی مناسبت سے پیغام

منگل 30 اپریل 2024 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کہا ہے کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت، وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، قومی ترقی اور خوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور ایوان بالا کے رکن کی حیثیت سے مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

یوم مئی کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اور قومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے تحفظ کیلئے موثر قانون سازی کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، محنت کشوں خصوصاً کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھی موثر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد کیلئے روزگار کے باعزت اور پرکشش مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، محنت کش ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی محنت اور لگن سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں