ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن

صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدور اور ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں‘ گورنر پنجاب کا یوم مئی پر پیغام

منگل 30 اپریل 2024 19:37

ملک کی معاشی ترقی ،اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کے کلیدی کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا‘ بلیغ الرحمن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2024ء) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے یوم مئی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سمیت پوری دنیا مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ لیبر ڈے ان مزدورں کی یاد میں ہر سال منایا جاتا ہے جنہوں نے شکاگو میں اپنے حقوق کے حصول کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی معاشی ترقی اور اسے مضبوط خطوط پر استوار کرنے میں مزدور کا کلیدی کردار ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ صنعتوں کا پہیہ رواں دواں رکھنے والے مزدور اور ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ دین اسلام محنت کا درس دیتا ہے اور ہمارا مذہب مزدور کے وقارکا اعتراف کرتے ہوئے اس اللہ کا دوست قرار دیتا ہے۔ صنعت کار کو چاہیے کہ وہ ملک میں مزدور کی خوشحالی میں اپنا کردار متحرک طریقے سے ادا کریں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں