پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 11روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیر 13 مئی 2024 13:42

پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 11روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) وفاقی حکومت نے 16 مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی پر غور شروع کر دیا ہے جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جارہاہے۔اگلے پندرہ دن کے لیے 31 مئی تک پیٹرول کی قیمت میں 11 سے 13 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9.50 روپے فی لیٹر کی کمی ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں اوگرا 15 مئی کو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ موجودہ مہینے میں لگاتار دوسرا ریلیف ہوگا، 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 281 روپے 96 پیسے ہوگئی تھی۔قبل ازیں حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کردیا تھا۔رواں سال عید الفطر سے قبل حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے 9 روپے 66 پیسے مہنگا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں