اوپن یونیورسٹی،ادبی میلے کی تقریبات میں زیتون بانو ،ْ شیخ ایاز اور میرگل خان نصیر کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا
زیتون بانو پہلی خاتون لکھاری ہیں جنہوں نے پشتون جیسے سخت معاشرے میں خواتین کے معاشرتی اور گھریلو مسائل کو بڑی جرا ت اور بہادری کے ساتھ پیش کیا ،ْمقررین
منگل 17 اپریل 2018 15:56
(جاری ہے)
مقررین نے کہا کہ زیتون بانو پہلی خاتون لکھاری ہیں جنہوں نے پشتون جیسے سخت معاشرے میں خواتین کے معاشرتی اور گھریلو مسائل کو بڑی جرا ت اور بہادری کے ساتھ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وہ زمانہ تھا جس میں ایسے اظہارات پر سخت پابندی تھی۔مقررین نے کہا کہ 1958ء میں زیتون بانو کا پہلا افسانوی مجموعہ " زندہ غم:"سامنے آیا اور اُس وقت سے لیکر آج تک زیتون بانو کا ادبی سفر تسلسل سے جاری و ساری ہے۔ شعبہ پاکستانی زبانیں کے چئیرمین ،ْ ڈاکٹر عبدالله جان عابد نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو آج پشتوں زبان کی سینئر ترین فکشن نگار محترمہ زیتون بانو کے ساتھ دوسری نشست منعقد کرانے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔ محترمہ زیتون بانو نے اپنی ادبی زندگی کے مختلف مراحل اور پہلوئوں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور آج سے ستر سال پہلے کے مخصوص پختون معاشرے ،ْ میں انہیں حصول علم ،ْ شعر و ادب سے تعلق اور ملازمت اختیار کرنے کے مراحل میں درپیش مشکلات پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ میرا قلم میری زبان کا کام کرتا رہا۔ زیتوں بانو نے ادب کے قدیم اور جدید رجحانات اور اسلوب تحریر کا موازنہ کیا اور کہا کہ تنقیدی ادب انسان کی ذاتی ،ْ ذہنی ،ْ جذباتی اور سما جی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے اور معاشرہ کی ترقی کا باعث بنتا ہے۔دوسری دونوں نشستوں میں شیخ ایاز اور میر گل خان نصیر کے فکر و فن پر بحٹ مباحثے کئے گئے ،ْ مقررین نے دونوں ادبی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گراں قدر خدمات پر ہم سب ان دونوں شخصیات کو ہمیشہ یاد رکھیںگے۔انہوں نے کہا کہ میر گل خان نصیر بلوچستان کے اور شیخ ایاز سندھ کے معروف شاعر تھے اور آج اُن جیسے شخصیات بہت کم ہیں۔میرگل خان نصیر کی یاد میں سیشن کے معاون ضیاء الرحمان بلوچ جبکہ مقررین میں ڈاکٹر واحد بخش بزدار تھے ،ْ اسی طرح شیخ ایاز:فکر و فن کے سیشن کے شرکاء میں فاظمہ حسن ار انعام شیخ شامل تھے جبکہ ڈاکٹر حاکم علی برڑو معاون تھے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملک میں جدت، تخلیقی صلاحیتوں اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں انٹلیکچوئل پراپرٹی کا اہم کردار ..
�ں جوائنٹ کاپوریشن کمیٹی کی تیاری بارے وفاقی وزیر منصوبہ کی زیرصدارت اجلاس ،منعقد،تمام وزارتوں کو اپنا ..
شنگھائی الیکٹرک گروپ پاکستان میں توانائی بحران کو ختم کرنے کیلئے کوشاں
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت، ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا وفاقی صحت سہولت پروگرام کے ڈیٹا سینٹر ..
محنت، لگن اور قابلیت کی اعلی مثال- کیڈٹ کمل ناتھ شرما، قائد کے فرمان پر اقلیتوں کو آگے بڑھتنے کے مواقع ..
قومی اسمبلی اجلاس :ریاض فتیانہ نے 165سابقہ ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی ممبران کے ناموں پر سفری پابندیاں ..
پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کی اربوں روپے کی ادائیگیوں کا معاملہ قومی اسمبلی میں پہنچ گیا
قومی اسمبلی اجلاس،بلوچستان میں گیس کے اضافی بلز ، سرچارجز پر توجہ دلائو نوٹس پر وزارت پٹرولیم سیکرٹری ..
تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر اس ایوان کے تقدس کیلئے اقدامات اٹھانے ہونگے،سینیٹرشیری رحمن
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے 10 حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ