علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15 اکتوبر 2018ء تک توسیع

منگل 25 ستمبر 2018 13:45

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15 اکتوبر 2018ء تک توسیع
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں2018ء کے داخلوں کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 15اکتوبر 2018ء تک توسیع کی منظوری دے دی ۔نئے شیڈول کے مطابق اب تمام پروگراموں کے داخلے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ15اکتوبر2018ء تک جاری رہیں گے۔

ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے۔شعبہ داخلہ کے ڈائریکٹر سید ضیاء الحسنین کے مطابق تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز /رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں "انھوں نے کہا کہ میٹرک 100/-روپے ،ْ انٹرمیڈیٹ اوربی اے 200/-روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ /بی ایڈ پروگرامز میں 500/-روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ15۔

(جاری ہے)

اکتوبر2018ء تک داخلہ لیا جاسکتا ہے۔نئی تاریخ کا اطلاق میرٹ بیسڈ پروگرامز پر بھی لاگو ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق 500۔روپے لیٹ فیس چارجز کے براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔سید ضیاء الحسنین نے مزید کہا کہ اب ملک کے کسی بھی حصے میں رہنے والے امیدوار کسی بھی پروگرام میںداخلہ حاصل کرنے کے لئے متعلقہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔

داخلہ فارم مع مقررہ فیس ملک بھر میں فرسٹ ویمن بینک ،ْ بینک الفلاح اور الائیڈ بینک ،ْ مسلم کمرشل بینک کی تمام پرانچوں اور نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد کردہ برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ نامزد برانچوں کی تفصیلات پراسپکٹس ،ْ یونیورسٹی کی ویب سائٹ اور یونیورسٹی کے ملک کے طول و عرض میں موجود علاقائی دفاترسے دستیاب ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں