چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری سے یونیسیف کے وفد کی ملاقات
جمعہ 14 دسمبر 2018 21:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے بعد سے اعلیٰ تعلیم تک رسائی 2.5فیصد سے بڑھ کر 10 فیصد تک ہو گئی ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اعلی تعلیم کی کوالٹی اورقومی ضروریات سے ہم آہنگی کے حوالے سے کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ملک میں اعلی تعلیم اور تحقیق کے فروغ کیلئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ اشتراک کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے امریکہ اور برطانیہ سمیت بہت سے ممالک کے ساتھ روابط استوار کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف ترقی پذیر معاشروں کو تعصبات سے دور کر کے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں ممد و معاون ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن علاقائی سطح پر گراس روٹ لیول کی تحقیق کو فروغ دینے کیلئے ایک علاقائی ریسرچ فنڈ قائم کر نے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ پاکستان کے ہر ضلع کے لوگ اپنے علاقے کے مسائل کا حل تلاش کر سکیں۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا کہ عوام الناس کی توجہ ان مسائل کے حل کی طرف دلوانے کی ضرورت ہے تاکہ علاقائی مسائل کو حل کیا جا سکے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن اس ضمن میں علاقائی جامعات اور علاقائی سب کیمپسز کی مدد سے ڈیٹا بیس تیار کرے گا تاکہ چیلنجز اور مواقع کا ادراک ہو سکے۔ یونیسیف کے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فرنینڈس نے کہا کہ یونیسیف علاقائی، صوبائی اور وفاقی سطح پر بچوں کے حقوق کیلئے کام کرتا ہے اور پاکستان میں بھی بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ایک فورم کی تشکیل میں کوشاں ہے۔ مسرت یوسف نے گفتگو میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ یونیسیف پاکستان میں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر رہا ہے اور تعلیمی شعبہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور یونیسیف کو باہمی دلچسپی کے امور کا تعین کرنا چاہئے تاکہ جامعات میں مشترکہ طور پر تحقیق کے پراجیکٹس کا اجراء کیا جائے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی