ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے اب تک 28 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعرات 23 مئی 2019 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 28 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 30 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق حکومت نے جنرل پوسٹ گریجوایٹ ڈگری ہولڈرز کے لئے 25 کروڑ، اسلام آباد میں سنٹرل فار میتھمیٹیکل سائنس کے لئے 25 کروڑ، چار سالہ واٹر ریسورس انجینئرنگ پروگرام کے لئے 22 کروڑ، ڈویلپمنٹ آف انفراسٹرکچر لسبیلہ یونیورسٹی ایگریکلچر کے لئے 36 کروڑ 56 لاکھ، فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی میں ترقیاتی کاموں کے لئی35 کروڑ، نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں ترقیاتی کاموں کے لئے 15 کروڑ، نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کے قیام کے لئے 40 کروڑ، اضلاع کی سطح پر پبلک سیکٹرز یونیورسٹیز کے سب کیمپسز کے قیام کے لئے 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں