کامسٹیک20 مئی سے''ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ: آرٹس اینڈ سائنس'' کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی

اتوار 12 مئی 2024 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2024ء) او آئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون کامسٹیک20 مئی سے''ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ: آرٹس اینڈ سائنس'' کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔ ممتاز اسکالر اور چیئرمین، شعبہ بائیو کیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیولوجی، ڈھاکہ انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد حفیظ الرحمن کامسٹیک سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والی ورکشاپ کے کورس انسٹرکٹر ہوں گے۔

اتوار کو کامسٹیک کے ایک اہلکار نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ میں آرٹ اور سائنس کا باہم اشتراک فارماسیوٹیکل ریسرچ میں ایک پرکشش پیش قدمی ثابت ہو گا۔ اس متحرک تعلقات اور علاج کی جدت طرازی کے لئے اس کے مضمرات کو تلاش کرنے کے لئے ہمیں''ڈرگ ڈیزائن اینڈ ڈیولپمنٹ: آرٹس اینڈ سائنس'' پر اپنی ورکشاپ کا اعلان کرتے ہوئے مسرت ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس ورکشاپ کا مقصد جدید علاج کی تلاش میں تخلیقی صلاحیتوں اور سائنسی تحقیق کے مابین باہمی تبادلے کی تحقیقات کرنا ہے۔ ورکشاپ میں ڈاکٹر حفیظ الرحمن کی کلیدی پریزنٹیشنز اور انٹرایکٹو مباحثے پیش کیے جائیں گے۔ شرکا کو جدید تحقیق کے ساتھ مشغول ہونے، ساتھیوں کے ساتھ نیٹ ورک کرنے اورادویات کی دریافت کے مستقبل کو تشکیل دینے والے ابھرتے ہوئے رجحانات میں بصیرت حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن جامعہ کراچی کے کامسٹیک اور آئی سی سی بی ایس کے ساتھ طویل وابستگی رکھتے ہیں۔ بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ ری ہیبلیٹیشن ان ذیابیطس، اینڈوکرائن اینڈ میٹابولک ڈس آرڈرز اور آئی سی سی بی ایس کے اشتراک کے ذریعے وہ آئی سی سی بی ایس آئی اور کامیابی کے ساتھ پی سی ایم ڈی میں "مالیکیولر ڈائبیٹولوجی لیبارٹری" قائم کی اور چوہوں میں ذیابیطس کے ماڈلز کی تیاری میں اپنی مہارت کو بڑھایا اور ان ماڈلز کو مختلف تحقیقی منصوبوں کے لئے استعمال کیا۔

انہوں نے ذیابیطس کے خلاف دوا کی دریافت کے شعبے میں اندرون و بیرون ملک کے محققین کو بھی تربیت دی۔ انہوں نے پاکستان میں پہلی بار پی سی ایم ڈی میں چوہوں کے آئیسولیشن سیٹ اپ بھی قائم کیے اور انسولین کے کئی نئے اجزا کی نشاندہی کی اور ان کے میکانزم کا جائزہ لیا۔ اس وقت ڈاکٹر حفیظ الرحمن ڈھاکہ انٹرنیشنل یونیورسٹی بنگلہ دیش میں پروفیسر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی جرائد میں ان کی60 سے زائد اشاعتیں ہیں۔ انہوں نے پی ایچ ڈی پروگرام کے لئے جاپان سے ایم ای ایکس ٹی فیلوشپ بھی حاصل کی اور متعدد تحقیقی گرانٹ سے نوازا گیا۔ وہ چند جاپانی یونیورسٹیوں کے محققین کے ساتھ ایک حیرت انگیز تعلق رکھتے ہیں اور اوساکا یونیورسٹی جاپان سے پی سی ایم ڈی ، آئی سی سی بی ایس ، جامعہ کراچی پاکستان کے لئے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ حال ہی میں ڈاکٹر حفیظ کو ''کامسٹیک ممتاز اسکالر'' کے لقب سے بھی نوازا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں