s اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلامی یونیورسٹی سالانہ انتخابات

ظ* پروفیسر ڈاکٹرطارق جاوید صدر اور ڈاکٹر فیض الرحیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے انتخابات میں ٹیچرز پینل نے 88 ووٹوں کی برتری سے میدان مارلیا،کل 241 ووٹ ملے، مخالف پینل اکیڈمیشنز 153 ووٹ حاصل کرسکا

اتوار 12 مئی 2024 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن اسلامی یونیورسٹی سالانہ انتخابات. پروفیسر ڈاکٹرطارق جاوید صدر اور ڈاکٹر فیض الرحیم جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئی. انتخابات میں ٹیچرز پینل نے 88 ووٹوں کی برتری سے میدان مارلیا،کل 241 ووٹ ملے، مخالف پینل اکیڈمیشنز 153 ووٹ حاصل کرسکا، نتائج کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر طارق جاوید کو صدراور ڈاکٹر فیض الرحیم جنرل سیکرٹری منتخب کرلیاگیا، ڈاکٹرعابد مسعود نائب صدر میل،ڈاکٹرعنبرین عباسی نائب صدرفی میل، ڈاکٹرمحمد عمران جوائنٹ سیکرٹری میل،کرن کیانی جوائنٹ سیکرٹری فی میل منتخب ہوگئے، ڈاکٹراحمد حماد ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فنانس، احسان مالک سیکرٹری اطلاعات میل اورڈاکٹر سمیرا صغیر کوسیکرٹری اطلاعات فی میل منتخب کرلیاگیا، نومنتخب صدرڈاکٹر طارق جاوید نے کہاکہ دوبارہ اعتماد کااظہارکرنے پراکیڈمک سٹاف کے مشکورہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام سپوٹرز کیبھرپور تعاون اور پچھلے سال کی کابینہ کے سبکدوش ہونے والے ارکان ڈاکٹر نویدہ ریاض، ڈاکٹر حبیب الرحمٰن، ڈاکٹر اسد غفران اور ڈاکٹر اسمائ راشدکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلا تفریق اساتذہ برادری کے مسائل کے حل کے لییکوششیں جاری رکھی جائیں گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال انہی دو پینل کے درمیان مقابلے میں دی ٹیچرز پینل ہی تینوں اولڈ، نیو اور ویمن کیمپس میں کامیاب رہا تھا۔

اس سال بھی ٹیچرز پینل تمام کیمپس سے کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم پچھلے سال کے 59 ووٹوں کی برتری کے مقابلے میں اس سال 88 ووٹوں کی برتریی حاصل کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ برادری دی ٹیچرز پینل کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے ان کا تسلسل چاہتی ہے۔نئی کابینہ اساتذہ کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں قانون کی حکمرانی، بین الاقوامی اور اسلامی تشخص کی بحالی کے ساتھ ساتھ مزید بہتری اور تعلیمی ماحول کو مثالی بنایا جاسکے۔… اعجاز خان

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں