اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت

ہفتہ 24 جون 2017 12:23

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوئٹریش نے پاراچنار اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انٹونیوگوئٹریش کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ ’’سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے شہر کوئٹہ اور پاراچنار میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور ان واقعات میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا کا مطالبہ کیاہے۔سیکرٹری جنرل نے دونوں کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے گہرے افسوس اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا بھی اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں