آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان ، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف میگا کرپشن کیسز کھُلیں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 نومبر 2017 11:56

آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمان ، اکرم درانی اور دیگر کے خلاف میگا کرپشن کیسز کھُلیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ملکی سیاسی صورتحال مزید تبدیل ہو جائے گی ، انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں ملک کی اعلیٰ سیاسی شخصیات کے خلاف میگا کرپشن کیسز کھُلنے جا رہے ہیں۔ 2002ء میں جب جنرل مشرف آئے تو ایک غیر اعلانیہ این آر او ہوا ، جس میں بہت سے لوگ پاک صاف ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیکن اب انہی لوگوں کے خلاف 17 سال پُرانے میگا کرپشن کیسز کھُل رہے ہیں اور بہت سارے نئے کیسز بھی بننے جا رہے ہیں جن میں میگا کرپشن ریفرنسز بھی ہوں گے۔ ان سیاسی شخصیات میں جمیعت علمائے اسلام پاکستان کی قیادت مولانا فضل الرحمان ، ان کے جو اس وقت وزیر اعلیٰ تھے اور جو اب بھی وزیر ہیں، اکرم درانی بھی شامل ہیں جن کے خلاف میگا کرپشن کیسز میگا ریفرنسز کی تحقیقات شروع ہو چکی ہیں اور آنے والے دنوں میں یہ تحقیقات سامنے آئیں گی ، کیونکہ تحقیقاتی اداروں نے اکرم درانی اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف بہت سی فائلز مکمل کر لی ہیں اور اے این اپ کے حوالے سے بھی کرپشن کیسز آئندہ دنوں میں کھُلنے والے ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں