احتساب عدالت میں جگہ نہ ہونے پر طارق فاطمی اور آصف کرمانی کو کھڑا دیکھ کر نواز شریف نے بیٹھنے کا کہہ دیا

بیٹھنے کی جگہ نہیں کہاں بیٹھیں‘ آصف کرمانی…یہ ایسے ہی خوش ہیں‘ مریم اورنگزیب

بدھ 22 نومبر 2017 15:59

احتساب عدالت میں جگہ  نہ ہونے پر طارق فاطمی اور آصف کرمانی کو کھڑا دیکھ کر نواز شریف نے بیٹھنے کا کہہ دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 نومبر2017ء) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف ‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں جگہ نہ ہونے پر سابق مشیر امور خارجہ طارق فاطمی اور آصف کرمانی کو کھڑا دیکھ کر نواز شریف نے انہیں بیٹھنے کے لئے کہاتو آصف کرمانی بولے کہ جگہ نہیں کہاں بیٹھیں جس پر وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بولیں کہ یہ ایسے ہی خوش ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں