اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے،رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 20:22

اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے،رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار2017ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آج عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے بھی جہانگیر ترین کی ترین کی سیٹ کو خالی قرار دے دیا ۔جہانگیر ترین کے خلاف فیصلہ آجانے کے بعد جہانگیر ترین سے پاکستان تحریک انصاف کاسیکرٹری جنرل کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا ۔اس حوالے سے رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اسد عمر پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں