غیر ذمہ دارانہ صحافت پر سخت ایکشن،سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو انتہائی سخت سزا سنا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 20 مارچ 2018 12:55

غیر ذمہ دارانہ صحافت پر سخت ایکشن،سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو انتہائی سخت سزا سنا دی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20مارچ 2018ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کیس میں تین ماہ تک ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کرنے پر پابندی عائد کر دی۔۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی پر الزامات ثابت نہ کرنے پر سپر یم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے پروگرام کرنے پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب نے پھانسی مانگی تھی لیکن ہم وہ نہیں دے رہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود آج اپنے پروگرام میں معافی مانگیں گے۔تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ابھی تو یہ بھی نہیں پتہ کہ آپ آج ٹاک شو کریں گے یا نہیں۔

(جاری ہے)

آپ نے عدالتوں کو کمزور سمجھ رکھا ہے ۔

لیکن اب یہ پہلے والی عدالتیں نہیں رہیں۔تین ایسے قانون ہیں جو آپ ہر لاگو ہوتے ہیں۔ایک توہین عدالت،دوسرا انسداد دہشت گردی قانون اور تیسرا پیمرا لاء ہے۔اور ہم دیکھیں گے کہ ان قوانین کے تحت آپ کے خلاف کیا کاروائی ہو سکتی ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران علی پر الزمات عائد کئے تھے کہ ملزم عمران علی کے 37سے زائد بینک اکاؤنٹس ہیں جب کہ ملزم کو اعلی سیاسی شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے تا ہم ڈاکٹر شاہد مسعود یہ تمام الزامات ثابت نہیں کر سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں