سپریم کورٹ نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر لیا گیا ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا
ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کا حکم نہیں دیا، اخبارات میں شائع شدہ خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، سپریم کورٹ
منگل 17 اپریل 2018 21:15
(جاری ہے)
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے کہا کہ اٹارنی جنرل عدالتی حکم پڑھیں اور دکھائیں کہ فیصلے میں ’’پابندی‘‘ کہاں لکھا ہے۔
عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل نے لاہور ہائیکورٹ کا حکم پڑھتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ نے پیمرا کو عدلیہ اور ججز مخالف تقاریر روکنے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ صحت مندانہ تقریر اور تنقید سے کبھی نہیں روکا، خبر کو ٹوئسٹ کر کے چلایا گیا، اس پر پیمرا نے کیا ایکشن لیا ہے۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ غلط خبر پر ایکشن لیا ہے اور چینلز کو فوری نوٹس جاری کریں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایک چینل پر غلطی ہوسکتی ہے لیکن تسلیم نہیں کرسکتا کہ عدالت کے رپورٹر یہ غلط خبر دے سکتے ہیں، اخبارات کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کون اس معاملے کی تحقیقات کرے گا اور کس نے یہ خبر بنا کر میڈیا کو دی۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ خود اس کی تحقیقات کریں گے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تاثر دیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی لگانے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ جھوٹ بول کر عدلیہ کو بدنام کرنے کا منصوبہ ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ جس دن آرٹیکل 62 ون ایف کا فیصلہ آیا خواتین نے عدالت کے دروازے پر آ کر گالیاں دیں، چھان بین کر رہا ہوں کون خواتین کو لایا ہے۔ اس موقع پر جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ کیا آرٹیکل 19 کی عملداری نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 19 اور 68 کے تحت پیمرا کو کام کرنے کا حکم دیا، پیمرا نے آج تک آرٹیکل 19 کے تحت کیا کیا ہے، عرصے سے معاملات کو طول دیا جا رہا ہے۔ قائم مقام چیئرمین پیمرا نے عدالت کو بتایا کہ خلاف ورزیوں پر چینل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ کل شام سے بغیر عدالتی آرڈر پڑھے ڈھول پیٹا جارہا ہے، ہائیکورٹ کے احکامات کو سمجھنے کے لئے کسی انگریزی کے استاد کی خدمات لیں۔ ایک موقع پر چیف جسٹس نے پیمرا کے وکیل سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نوٹس جاری کریں گے اور لائسنس معطل کرتے ہیں، آپ کس طرح پیمرا کی طرف سے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا آپ کا پیمرا کی طرف سے پیش ہونا مفادات کا ٹکراؤ نہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پیمرا کی طرف سے کافی عرصے سے پیش ہورہا ہوں۔ چیف جسٹس نے سوال کیا مسلم لیگ (ن) کی طرف سے بھی آپ پیش ہوئے، ٹی وی پر بھی آپ کمنٹس کرتے ہیں۔ جس پر سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت سے معافی چاہتا ہوں اور اپنا وکالت نامہ واپس لے لیتا ہوں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بنیادی حقوق کو کم نہیں کریں گے۔ سماعت کے بعد عدالت نے لاہور ہائیکورٹ کے محمد نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر سے متعلق فیصلے پر لیے گئے ازخود نوٹس کیس کو نمٹا دیا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کو عدلیہ مخالف تقاریر کی درخواستوں کو نمٹانے کا حکم دیا، عدالتی حکم میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر پر پابندی کا حکم نہیں دیا گیا، اخبارات میں شائع خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مفاہمت کس سے کریں ؟سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہیں،سینیٹر عرفان صدیقی کا سینیٹ میں اظہار خیال
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
پنجاب اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
اڈیالہ جیل،قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ملتوی
پنجاب میں رہنماؤں کے گھر چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس گردی ختم ہونی چاہیے، عمر ایوب
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
3 دن سے فلور مانگ رہا ہوں ،فلور نہیں دیا گیا ہے ، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکوہ
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان