دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئی دونوں ڈیموں کی تعمیر کے ضمن میں پانچ ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،

آئی سی ڈی بی ایم ڈی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی چیف جسٹس جسٹس میاں ثاقب نثار کو بریفنگ

جمعہ 13 جولائی 2018 23:22

دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئی دونوں ڈیموں کی تعمیر کے ضمن میں پانچ ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2018ء) دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے قائم عملدرآمد کمیٹی (آئی سی ڈی بی ایم ڈی) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کو کو آگاہ کیا ہے کہ دونوں ڈیموں کی تعمیر کے ضمن میں پانچ ذیلی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ذیلی کمیٹیوں کے نام لینڈ ایکوزیشن اینڈ ری سیٹلمنٹ، فنانس، پروکیورمنٹ، سیکورٹی اور رابطہ کمیٹی ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین جو چیئرمین واپڈا بھی ہیں، نے ایک بریفنگ کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان کو دونوں ڈیموں کی تعمیر کے لئے عملدرآمد کمیٹی کے طریقے کار اور روڈ میپ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ عملدرآمد کمیٹی کے لئے سیکرٹریٹ پہلے ہی اسلام آباد میں قائم کیا جا چکا ہے اور کمیٹی کا پہلا اجلاس 12 جولائی کو منعقد ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پیش رفت کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالت عظمیٰ میں جمع کرائی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے عملدرآمد کمیٹی کے فوری اقدامات کی تعریف کی اور چیئرمین کو ہدایت کی کہ وہ ڈیموں کی تعمیر کے جلد از جلد آغاز کے لئے کام کی رفتار کو برقرار رکھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں