نگران وزیر خارجہ عبدالله حسین ہارون سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کی ملاقات

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 16 جولائی 2018 17:49

نگران وزیر خارجہ عبدالله حسین ہارون سے ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) نگران وزیر خارجہ امور عبدالله حسین ہارون سے اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے پیر کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور ایران کے درمیان جاری تعاون کو سراہااور مستقبل میں اسے مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں