الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفیسر کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیدیئے

پیر 16 جولائی 2018 21:51

الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفیسر کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیدیئے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں پریذائیڈنگ آفیسر کو درجہ اول کے مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرنے کے احکامات دے دیئے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق پولنگ میں رکاوٹ ، پولنگ اسٹیشن پر قبضہ اور پولنگ عملے کو یرغمال بنانے کی صورت میں الیکشن ایکٹ سیکشن 171کی خلاف ورزی ہو گی ، سیکشن 171 کی خلاف ورزی پریذائیڈنگ آفیسر مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سیکشن174کے تحت سزا سنا سکے گا اور الیکشن ایکٹ کے سیکشن 174کے تحت خلاف ورزی کے مرتکب شخص کو تین سال قید ، ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جاسکتی ہے۔

الیکشن میں جعلسازی کرنیوالا شخص سیکشن169 کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اور ایسے جرم میں پریذائیڈنگ آفیسر سیکشن 183کے تحت سزا سنا سکتا ہے جو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی ہو گی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں