سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق چلنے والے نتائج جعلی ہیں

پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جاتا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جولائی 2018 11:48

سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز سے متعلق چلنے والے نتائج جعلی ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جولائی 2018ء) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق جو چل رہا ہے وہ جعلی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پوسٹل بیلٹ پپپرز کا شمار گنتی مکمل ہونے کےبعد کیا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والے تمام نتائج بے بنیاد اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر پوسٹل بیلٹ پیپرز کے نتائج سے متعلق کئی تصاویر شئیر کی جا رہی تھیں جن میں اُمیدواروں کی جیت کا اعلان کیا گیا تھا ۔ قبل ازیں این اے 15 ایبٹ آباد کے پوسٹل بیلٹ کا نتیجہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ این اے 15 ابیٹ آباد1 سے قومی اسمبلی کے پوسٹل بیلٹ کے نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سردار یعقوب 925 ووٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کا انتخابی نشان جیپ ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارمرتضٰی جاوید عباسی 321 کے ساتھ دوسرے اور پی ٹی آئی کے علی اصغر خان95 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم ایم اے کے فضل الرحمن مدنی 42 جبکہ قومی وطن پارٹی سردار محمد اقبال نے2 ووٹ حاصل کئے ۔تحریک صوبہ ہزارہ کے امیدوارسردار گوہر زمان نے 20ووٹ حاصل کئے ۔ تاہم اب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نتائج کو بے بنیاد، جعلی اور مفروضوں پر مبنی قرار دیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے تمام نتائج سے متعلق کہا کہ پوسٹل بیلٹ پیپرز کا شمار گنتی مکمل کرنے کے بعد کیا جاتا ہے لہٰذا سوشل میڈیا پر موجود تمام نتائج جعلی ہیں۔

یاد رہے کہ ملک کے سب سے بڑے انتخابی دنگل میں 5 دن باقی ہیں۔ 25 جولائی کو عام انتخابات 2018 ء کے لیے پولنگ کی جائے گی۔ پولنگ کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے حوالے سے بھی خصوصی انتظامات کیے جائیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں