روسی زبان کے پہلے آن لائن ریڈیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا،

پاکستانیوں کو حقیقی ایشیائی تصویر اور وسطی ایشیاء کے ساتھ ثقافتی ہم آہنگی کے لئے مدد ملے گی،نگران وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر،ڈی این ڈی ریڈیو پاکستان میں روسی بولنے اور سننے والوں میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کا مفید ذریعہ ہے،سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا

منگل 14 اگست 2018 23:15

روسی زبان کے پہلے آن لائن ریڈیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2018ء) روسی زبان کے پہلے آن لائن ریڈیو نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر جنوبی ایشیاء کے ممالک کو روسی بولنے اور سننے والوں تک پہنچانے کے لئے اپنی باقاعدہ سروسز کا آغاز کر دیا ہے ۔روسی زبان کے پہلے آن لائن ریڈیو کے آغاز سے جنوبی ایشیاء ‘وسطی ایشیاء اور مشترقی یورپی ممالک کی ثقافتی سرگرمیوں‘ میوزک اور معاشی ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

آن لائن ڈی این ڈی ریڈیو پاکستان میںہر نوعیت کے سمارٹ فون ‘ ٹیبلٹ اور کمپیوٹر میں باآسانی دستیاب ہوگا ۔ نیوز ایجنسی ڈس پیچ نیوز ڈیسک(ڈی این ڈی ) کی جانب سے ڈی این ڈی ریڈیو کا آغاز ایک نیا قدم ہے ‘جنوبی ایشیاء اور مشرقی یورپ پر ڈی این ڈی کی ٹیم نے 2012 سے پہلی آن لائن روسی اخبار اور نیوز ایجنسی کا آغاز کیا تھا ۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر سید علی ظفر نے ڈی این ڈی نیوزایجنسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آن لائن چینل سے پاکستانیوں کو حقیقی ایشیائی تصویر اور وسطی ایشیاء کے ساتھ ثقافتی ہم آہنگی کے لئے مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ چھ سالوں میں ڈی این ڈی نیوز ایجنسی نے وسطی ایشیائی اور مشرق وسطی کے ممالک میں پاکستان کی کامیابیوں اور کوششوں کو اجاگر کیا۔سیکرٹری اطلاعات ونشریات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا کہ پاکستان بہترین ثقافت کا حامل ملک ہے جو کہ وسط ایشیاء اور مشرقی یورپی ریاستوں کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور ان علاقوںی میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کی بہت ضرورت ہے ‘ڈی این ڈی ریڈیو پاکستان میں روسی بولنے اور سننے والوں میں مزید دلچسپی پیدا کرنے کے لئے ایک مفید زریعہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی ثقافت کوفروغ دینے اور وسطی ایشیاء اور مشرق یورپ کے درمیان علاقائی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ‘ڈی این ڈی ریڈیو جیسے اقدامات ملک میں اپنے نقطہ نظر کو یقینی بنانے میں مددگار ثابت ہونگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں