عمران خان کا سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار

واجپائی کے انتقال سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہواہے،چیرمین پی ٹی آئی

جمعرات 16 اگست 2018 22:38

عمران خان کا سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارت کے غم میں شریک ہیں واجپائی کے انتقال سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہواہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے انتقال پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انہوںنے کہا ہے کہ اٹل بہاری واجپائی برصغیر کی قد آور سیاست شخصیت تھے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے ان کی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،عمران خان نے کہا کہ واجپائی نے بطوروزیرخارجہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا بیڑہ اٹھایا ان کے انتقال سے جنوبی ایشیا کی سیاست میں بڑا خلا پیدا ہوا ۔انہوںنے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھارتی عوام کے غم میں شریک ہیں ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں