الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ،ْ

پولنگ چودہ اکتوبر کو ہوگی ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے پبلک نوٹس 27 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک وصول کئے جائیں گے ،ْشیڈول

جمعہ 17 اگست 2018 18:36

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے، پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعہ کو جاری شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے پبلک نوٹس 27 اگست کو جاری کیا جائے گا، کاغذات نامزدگی 28 سے 30 اگست تک وصول کئے جائیں گے، نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت 31 اگست کو کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 4 ستمبر تک ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 8 ستمبر تک دائر کی جاسکیں گی جبکہ اپیلٹ ٹربیونل کی جانب سے یہ اپیلیں 13 ستمبر تک نمٹائی جائیں گی، امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 14 ستمبر کو جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کی آخری تاریخ 15 ستمبر جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹ منٹ 16 ستمبر کو کی جائے گی جبکہ پولنگ 14 اکتوبر کو ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں