نو منتخب وزیراعظم عمران خان ایوان صدر پہنچ گئے

عمران خان نے کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 10:12

نو منتخب وزیراعظم عمران خان ایوان صدر پہنچ گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان ایوان صدر پہنچ گئے ہیں۔ ایوان صدر میں عمران خان وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ عمران خان نے حلف برداتی کی تقریب میں کالے رنگ کی شیروانی زیب تن کر رکھی ہے۔
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھیں اور ایوان صدر میں موجود تھیں۔

عمران خان کے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد ان کے شیروانی زیب تن کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نئی بحث کا آغاز ہوا تھا تاہم اب عمران خان نے شیروانی زیب تن کر کے اپنے چاہنے والوں کی خواہش کو پورا کر دیا ہے۔ قبل ازیں عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے تقریب حلف برداری میں ڈیزائنر شیروانی زیب تن کرنے کا مشور دیا گیا جسے انہوں نے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کے مطابق ملبوسات کے مشہور ڈیئزانر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) دو اگست کو عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا گئے تھے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے لے تیار کی جانے والی شیر وانی کا سائز لیا تھا اور کالے رنگ کی شیروانی تیار کرنے کی حامی بھی بھر لی تھی۔ ذرائع کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائے) اور عمران خان کی ٹیم میں شامل افراد کے درمیان شیروانی کو لے کر کئی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا کہ اس شیر وانی کو حلف برداری کی تقریب کے بعد چیریٹی کے طور پر استعمال کیا جائے، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم کو بعد ازاں کسی بھی اچھے مقصد کے لیے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی لیکن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم عمران خان نے سادگی ہی کو ترجیح دی اور حلف برداری کی تقریب میں ڈیزائنر شیروانی پہننے سے انکار کردیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں