نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر ممنون حسین نے ایوان صدر میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا

ہفتہ 18 اگست 2018 11:38

نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں منعقدہ سادہ اور پروقار تقریب میں عمران خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی نے عمران خان کو پاکستان کا 22 واں وزیر اعظم منتخب کیا تھا۔

(جاری ہے)

تقریب حلف برداری میں نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصرالملک اور ان کی کابینہ کے وزراء، نو منتخب وزیر اعظم کی اہلیہ، نامزد صوبائی گورنرز، چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، پاکستان آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے سربراہان، سینیٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے اراکین، سابق اراکین پارلینٹ، غیر ملکی سفراء و سفارتکاروں، سول و فوجی حکام، سابق سٹار کرکٹرز، غیر ملکی مہمانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، اس کے بعد تلاوت قران پاک کی گئی جس کے بعد صدر مملکت نے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان سے حلف لیا۔ حلف اردو میں لیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں