عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے فوری بعد محمد اعظم کو وزیر اعظم کا نیا سیکرٹری مقردد کردیا گیا

ہفتہ 18 اگست 2018 14:57

عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے فوری بعد محمد اعظم کو وزیر اعظم کا نیا سیکرٹری مقردد کردیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے فوری بعد محمد اعظم کو وزیر اعظم کا نیا سیکرٹری مقردد کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے سابق سیکرٹری سہیل عامر کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔کیبنٹ ڈویژن نے عمران خان کے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد اعظم ایڈیشنل سیکرٹری انچارج سیفران تعینات تھے جبکہ وہ سیکرٹری کے پی کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں