وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے امیدوارنامزدکردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری شیڈول کے مطابق 4ستمبرکو ملک کے نئے صدرمملکت کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا

ہفتہ 18 اگست 2018 17:59

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے امیدوارنامزدکردیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ڈاکٹرعارف علوی کو صدرپاکستان کے منصب کیلئے پارٹی کا امیدوارنامزدکردیاہے۔یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے صدرپاکستان کے منصبکیلئے ڈاکٹرعارف علوی کی نامزدگی پر اپنی رضامندی دیدی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدرمملکت ممنون حسین کے عہدے کے پانچ سال مکمل ہونے پر پہلے سے ہی صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیاہے جس کے تحت 4ستمبرکو ملک کے نئے صدرمملکت کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں