ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق ملنے پر مبارکباد

مبارک ہو، آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے، امید ہے وزارت سنبھالنے کے بعد جبری گمشدگی کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کریں گی ،ایمان مزاری

ہفتہ 18 اگست 2018 21:26

ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری کو وزارت انسانی حقوق ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق دیئے جانے پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے آپ وزارت سنبھالنے کے بعد جبری گمشدگی کا مسئلہ بھی حل کرنے کی کوشش کریں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت انسانی حقوق دیئے جانے پر انہیں مبارکباد دی ہے ۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’شیریں مزاری! آپ کو بہت مبارک ہو، آپ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے اور میں یہ دعا کرتی ہوں اور یقین رکھتی ہوں کہ آپ کارکردگی دکھائیں گی۔ پاکستان میں انسانی حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ وزارت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے جن مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ان میں ’جبری گمشدگی‘ کا مسئلہ بھی شامل ہو گا!‘‘۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں