کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے

سابق صدر ممنون حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے سب کو حیران کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 22:06

کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر 2018ء) سابق صدر ممنون حسین کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر نے سب کو حیران کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر ممنون حسین اپنے عہدِ صدارت کی مدت مکمل ہونے پر صدارتی ذمہ داروں سے سبکدوش گئے ہیں۔ ایوان صدر سے رخصتی کے موقع پر انھیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ صدر ممنون حسین نے ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی اور اپنا عہدِ صدارت مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔

ممنون حسین اپنی خاموشی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنے رہتے تھے۔تاہم اب ان کی ایک نئی تصویر وائرل ہوئی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کی ممنون حسین کے ایک ہاتھ میں سگریٹ جب کہ دوسرے ہاتھ میں پانی کی بوتل ہے اور وہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں۔

(جاری ہے)

جب کہ وہ کسی عام سی جگہ پر بیٹھے ہیں۔سوشل میڈیا پر صارفین نے ممنوں حسین کی نئی تصویر پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے۔

کسی نے ان کی سادگی کو پسند کیا تو کسی نے کہا کہ ممنون حسین نے پانچ سال بہت موج کی اور عوام کے پیسے پر عیش کیا اب یہ تمام مزے ختم ہو گئے ہیں۔ایک صارف نے کہا کہ مجھے ممنون حسین کی سادگی پسند آئی
جب کہ ایک صارف نے کہا کہ کیا سے کیا ہو گئے دیکھتے دیکھتے۔
واضح رہے صدر ممنون حسین نے ملک کے بارہویں صدر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2013 میں ممنون حسین کو صدارت کے لئے نامزد کیا تھا۔منتخب ہونے والے نئے صدرعارف علوی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی تحریک انصاف کے ٹکٹ پر25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 247 سے کامیاب ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں