عام انتخابات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی تیسری جائزہ رپورٹ ایوان بالا میں پیش

بدھ 19 ستمبر 2018 12:53

عام انتخابات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی تیسری جائزہ رپورٹ ایوان بالا میں پیش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سینیٹ میں عام انتخابات سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی تیسری جائزہ رپورٹ پیش کر دی گئی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عبدالرحمان ملک نے رپورٹ پیش کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ میں عام انتخابات 2018ء سے متعلق امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تفتیشی رپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔

ہم نے تجویز دی ہے کہ عام انتخابات کے حوالے سے اگر کوئی مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جانی ہے تو اس سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ بھی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جو کام کیا ہے اس حوالے سے اگر کوئی کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے تو اس کمیٹی کو بھی اس بارے میں ہم بتانے کے لئے تیار ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں