ملک میں جمہوریت کے استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے شفاف انتخابات کا انعقاد اہم ہے،
عام انتخابات 2018ء کے متعلق معاملات کی چھان بین کیلئے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کی بجائے دونوں ایوانوں کے ارکان پر مشتمل پارلیمانی کمیشن بننا چاہئے سینیٹ کے ارکان کا ایوان بالا میں عام انتخابات 2018ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ پر اظہار خیال
بدھ 19 ستمبر 2018 14:35
(جاری ہے)
سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں انتخابات سے متعلق معاملات کی چھان بین کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پارلیمانی کمیشن کا قیام تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ہونا چاہئے اور دونوں ایوانوں کی نمائندگی ہونی چاہئے۔
سینیٹر عتیق شیخ نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عام انتخابات سے متعلق تمام حقائق سامنے آنے چاہئیں۔ اس سلسلے میں حکومت اور اپوزیشن پارلیمانی کمیشن کے قیام کے لئے دونوں ایوانوں کو ساتھ لے کر چلیں اور دونوں ایوانوں کی اس میں نمائندگی ہونی چاہئے۔ سینیٹر سسی پلیجو نے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق ہمارے تحفظات کا ازالہ کیا جانا چاہئے اور اس سلسلے میں ایوان بالا کو بھی اعتماد میں لے کر چلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات شفاف بنانے کیلئے ضروری ہے کہ ایک جامع طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ آئندہ کوئی اس پر انگلی نہ اٹھا سکے۔ سینیٹر کلثوم پروین نے کہا کہ فارم 45 کے حوالے سے جو کچھ بھی معاملات ہوئے انہوں نے ان انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھادیا ہے، عبوری سیٹ اپ کی وجہ سے بھی لوگوں کے تحفظات پیدا ہوئے، کئی علاقوں میں نتائج تبدیل کرنے کی بھی شکایات موصول ہوئیں۔ یہ چیزیں انتخابات کی شفافیت کو متاثر کرتی ہیں، آئندہ ایسا طریقہ کار وضع کیا جانا چاہئے کہ انتخابات شفاف ہوں اور عوام کو ان کے حقیقی نمائندے چننے کا موقع مل سکے۔ سینیٹر محمد اکرم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں، انہیں ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ عام انتخابات جب تک شفاف اور منصفانہ نہیں ہوں گے، ملک میں سیاسی استحکام پیدا نہیں ہو سکتا۔ سینیٹر میر کبیر نے کہا کہ عوام کے حقیقی نمائندے ہی عوام کے مسائل حل کرسکتے ہیں، عام انتخابات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، انتخابات شفاف نہیں ہوں گے تو ملک میں جمہوریت کیسے مضبوط ہوگی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
بس ڈرائیوروں کےلیے یکساں یونیفارم کا قانون نافذ کر دیا گیا ہے، سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ..
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت