شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب کی دعوت پر آئندہ ہفتے ملاقات کرینگے

پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر خواشگوار تعلقات کاخواہاں ہے، ترجمان رچرڈ سنلسری کی آن لائن سے خصوصی گفتگو

پیر 24 ستمبر 2018 22:03

شاہ محمود قریشی امریکی ہم منصب کی دعوت پر آئندہ ہفتے ملاقات کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقو ام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی ہم منصب کی دعوت پر آئندہ ہفتے کے دوران ملاقات کرینگے۔ امریکی سفارتخانے کے ترجمان رچرڈ سنلسری نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کیلئے وقت طے نہیں ہوا البتہ توقع ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دورہ امریکہ کے دوران امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے ساتھ ملاقات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

انہوںنے کہا کہ مائیک پومپیو نے دورہ اسلام آباد کے دوران شاہ محمود قریشی کو واشنگٹن کے دورے کی دعوت دی تھی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ دونوں کے تعلقات مزید بہتر ہونگے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے امریکہ روانگی سے قبل امریکہ کے ساتھ خواشگوار تعلقات قائم کرنے کا عندیہ دیا تھا ۔ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ برابری کی سطح پر خواشگوار تعلقات کاخواہاں ہے۔

انہوںنے توقع ظاہر کی ہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مشرق وسطی اور دیگر ممالک کے راہنمائوں کے ساتھ سائیڈ لائن ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اقو ام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاکہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا دورہ امریکہ مصروف ہے، شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی میں اجلاس کے دوران درجنوں ممالک کے راہنماوںکے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کے علاوہ دیگر اہم تقریبات میں شرکت کرینگے۔واضع رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے 173 ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے امریکہ میں موجود ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شمیم محمود ،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں