اب گھریلو ملزمین کو بھی ہفتہ وار چھٹی ہوگی

پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 24 ستمبر 2018 21:50

اب گھریلو ملزمین کو بھی ہفتہ وار چھٹی ہوگی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-24ستمبر 2018ء) :پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کو ہفتہ وار چھٹی دینے کے لیے قانون سازی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے لئے ہفتہ وار چھٹی اور کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عملد رآمد کو لازم قرار دینے کے لئے قانون سازی کا اعلان کر دیا، لیبر قوانین میں گھریلو ملازمین کو تحفظ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب نے گھریلو ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے ان کیلئے ہفتہ وار چھٹی اور کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جو گھریلو ملازمین کے لئے بھی کم ازکم تنخواہ کے قانون پر عمل نہیں کرے گا، سزا پائے گا۔ لیبر قوانین میں مناسب ترامیم کر کے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور چھٹی کے امور پر قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ گھریلو ملازمین کو بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لا کر ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں